ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / آرمینیا میں پارلیمانی انتخابات

آرمینیا میں پارلیمانی انتخابات

Sun, 02 Apr 2017 16:51:05    S.O. News Service

آرمینیا2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابقہ سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والی جمہوریہ آرمینیا میں نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ حکمران ری پبلکن پارٹی آج کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی۔ ری پبلکن پارٹی کوکاروباری شخصیت گاگِک ساروکیان کے قائم کردہ سیاسی اتحاد کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ حکمران سیاسی جماعت کے رہنما سیرژ سارگسیان سن 2008 سے آرمینیا کے صدر چلے آ رہے ہیں۔ اپوزیشن موجودہ صدرپرالزام عائدکرتی ہے کہ وہ دستور میں ترمیم کر کے اپنی مدت میں اضافے کی کوشش میں ہیں۔ صدر سارگسیان ان الزامات کی تردیدکرتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ آرمینیا کو ہمسایہ ملک آذربائیجان کے ساتھ نگورنو کاراباخ کے مسلح تنازعے کابھی سامناہے۔
 


Share: